عورت درج ذیل افعال میں مردوں سے مختلف ہے۔
- عورت احرام میںسلے ہوئے کپڑے پہنے اور سر کو رومال وغیرہ سے ڈھانپ لے۔ پیشانی اور چہرہ ننگا رکھے۔
- تلبیہ بلند آواز سے نہ پڑھے۔
- طواف میں رمل نہ کرے۔
- صفا و مروہ کے درمیان سعی کرتے ہوئے مردوں کی طرح دوڑنے کی ضرورت نہیں۔
- عورت حلق نہیں کروائے گی بلکہ قصر کروائے۔
- حجرِ اسودکا بوسہ لینے کے لیے مردوں کی بھیڑ میں داخل نہ ہو۔
- اگر احرام باندھنے سے پہلے یا بعد میں کسی موقعہ پر ناپاکی کا عارضہ لاحق ہو جائے تو غسل کر کے احرام باندھ لے اور مناسک حج ادا کرتی رہے، البتہ طواف نہ کرے اور مسجد میں نہ جائے۔
- عارضہ کی وجہ سے طواف زیارت بارہ تاریخ کے بعد بھی کر سکتی ہے۔
- طواف وداع یعنی الوداعی طواف باہر سے آنے والے مردوں عورتوںسب پر واجب ہے لیکن عارضہ کی صورت میں یہ طواف معاف ہے۔