منیٰ میں دسویں تاریخ کے چار کام
منیٰ میں دسویں تاریخ کے چار کام
- جمرۃ عقبہ یعنی بڑے شیطان پر رمی کرنا ہوتی ہے۔ اگر کوئی بیمار یا معذور ہو تو اس کی جگہ کوئی دوسرا شخص بھی رمی کر سکتا ہے۔ صرف ہجوم کی وجہ سے رمی کرنے خود نہ جانا درست نہیں ہے۔
- رمی کے بعد دوسرا کام قربانی ہے۔ حج قران یا تمتع کرنے والے پر قربانی واجب ہے لیکن حج مفرد کرنے والے پر واجب نہیں بلکہ مستحب ہے۔ قربانی کا وقت بارہ تاریخ کے سورج غروب ہونے تک ہے۔
- حلق یا قصر۔ جب قربانی ہو جائے تو پھر حلق یا قصر کروائے۔ قربانی سے پہلے حلق یا قصر نہیں کروا سکتا۔ حلق یا قصر کروا لیا ہے تو احرام کھول دے۔ ورنہ احرام میں ہی رہے۔
- دسویں تاریخ کو چوتھی عبادت طوافِ زیارت ہے۔ مکہ مکرمہ جا کر طواف زیارت رمل کے ساتھ کرے۔ مقام ابراہیم پر دو نفل ادا کرے اور پھر ملتزم پر چمٹے، پھر زمزم پئے اور صفا و مروہ کی سعی کرے۔ اگر حج سے پہلے نفلی طواف میں یا طواف قدوم میں رمل اور پھر صفا و مروہ کے درمیان سعی کر چکا ہے تو اب صرف طواف کرے اور واپس منیٰ میں آ جائے۔